بین الاقوامی

اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر آتش و آہن کی بارش کر رہا ہے ساری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،عالم اسلام القدس کے امتحان میں نا کام ہو چکا ، ترک صدر ،طیب رجب اردوان نے دھماکہ خیز اعلان کردی

انقرہ ( آن لائن) ترک صدر طیب رجب اردوان نے کہا ہے کہ عالم اسلام القدس کے امتحان میں نا کام ہو چکا ہے اور صرف عالم اسلام ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت ہی اس معاملے میں ناکام ہوچکی ہے۔گزشتہ روز استنبول میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نکالے جانیوالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر آتش و آہن کی بارش کر رہا ہے لیکن ساری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام طاقتیں اس جرم میں پوری طرح شامل ہیں جو اس وقت اسرائیلی جارحیت

پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، اسرائیل مخالف ریلی میں 5لاکھ سے زائد ترک مظاہرین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

جواب دیں

Back to top button