Site icon Daira Din Panah – City Portal

افغان خودکش خاتون حملہ آور گرفتار

ایس ایس پی سٹی شعیب خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران خاتون دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

دہشت گرد کو حاجی کیمپ پشاور اڈہ سے گرفتار کیا گیا۔ خاتون نے لاہور جانے والی گاڑی کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا تھا اور گاڑی میں بیٹھی سواری کے چلنے کا انتظار کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاعات پر ملنے والی معلومات کے ذریعے بروقت گرفتار کیا گیا۔ خاتون لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کی کارروائی کیلئے بارودی مواد منتقل کر رہی تھی۔

خاتون کی نشاندہی پر مزید 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو اس منصوبہ بندی کا حصہ اور افغان شہری ہیں۔ اس گروپ کو افغانستان سے چلایا جا رہا تھا۔

دہشت گرد عوامی مقام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشت گرد خاتون اور دیگر ساتھیوں کو مزید تفتیش کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا گیا، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

Exit mobile version