Site icon Daira Din Panah – City Portal

امریکہ کے فوجی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

ویب ڈیسک ۔ امریکہ کے فوجی طیارے نے آج پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی سول ایویشن اتھارٹی نے پائلٹ کو وارننگ دی اور اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آج ایک امریکی فوجی طیارے نے بغیر اجازت پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت پرطیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا اور واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا،ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے پائلٹ سے اجازت نامہ اورکوڈمانگاجس نے بتانے سے انکارکردیا،سی اے اے کی وارننگ پر امریکی طیارے کو واپس موڑ لیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Exit mobile version