Site icon Daira Din Panah – City Portal

امریکی صدر ٹرمپ نے بے دخل کرنے کے حکومتی اختیارات میں اضافہ کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کردی گئیں،علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکا کے مختلف شہریوں میں غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے لبرٹی آئی لینڈ میں اسٹیچو آف لبرٹی کے قریب مظاہرہ کیا، مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی۔پولیس نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے والی خاتون

سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سیکیورٹی کو بھیجتے تھے، اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکا کے مختلف شہریوں میں غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے لبرٹی آئی لینڈ میں اسٹیچو آف لبرٹی کے قریب مظاہرہ کیا، مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی۔پولیس نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے والی خاتون سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کردیا۔

Exit mobile version