Site icon Daira Din Panah – City Portal

حنا خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی آفر ٹھکرادی

بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی آفر ٹھکرادی۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے اْن سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جس کے ساتھ ہر چھوٹے سے بڑا اداکار کام کرنا چاہتا ہے لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جسے سلمان خان نے آفر کی کہ وہ ان کے ساتھ چھوٹی اسکرین شیئر کریں تاہم بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے سلو میاں کی آفر ٹھکرادی۔اداکارہ حنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں

نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے بہت سے مداح نہ خوش ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے شو میں شرکت کیوں نہیں کی لیکن میں اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سونی چینل کی جانب سے شو میں شرکت کرنے کے لئے کال موصول ہوئی تھی لیکن میں نے معذرت کرلی تھی۔حنا خان نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ میں اْس وقت ایک گانے کی تشہیر میں مصروف تھی اس لئے میں اْن کی دعوت قبول نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ میری عدم شرکت نے آپ سب کو مایوس کیا ہے جس کے لئے میں معذرت چاہتی ہوں۔

Exit mobile version