ٹیکنالوجی

درخت کوایک جگہ سےدوسری جگہ منتقل کرنا اب نہایت آسان

اسلام آباد میں اب درخت تعمیرات کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔ جہاں سڑک یا عمارت بنانا ضروری ہو، وہاں سبزے کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا۔جدید مشین کے ذریعے درختوں کی محفوظ ہجرت شروع کردی گئی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے تعمیرات میں رکاوٹ بننے والے درختوں کی محفوظ منتقلی کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ فیصل ایونیو پر جی 6 اور جی 7 انٹرچینج  کی تعمیر کے دوران درخت بچاؤ منصوبہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔

بڑے سے بڑے درخت کو  حفاظت سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے،اس عمل میں جڑوں تک کو نقصان نہ پہنچ رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی حفاظت ماحول کی بہبود کے لیے بہت اہم ہے۔ سرسبز شہر سے آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

Pic25-006
ISLAMABAD: Jan25-Workers of Capital Development Authority (CDA) are busy in excavating of ditch with the help of heavy machinery as carrying trees, for planting on green belt of Faisal Avenue as due to constructing of Underpass which will be connecting two sectors G-7 and G-8, in federal capital.

 

Back to top button