Site icon Daira Din Panah – City Portal

دپیکا اور رنویر 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے

بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے ہیں، دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق رنویر اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کیمو‘‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں کی شادی میں صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو تقریب میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز

سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔ اس کے علاوہ دپیکا رنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے۔

Exit mobile version