Site icon Daira Din Panah – City Portal

سرفرازاحمد آئندہ جشن آزادی ورلڈکپ کے ساتھ منانے کیلئے پرعزم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے قوم کوجشن آزادی کی بھرپور مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ یوم آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کاعزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اگلا جشنِ آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی تقریب میں کپتان نے کہا کہ پوری قوم ان دنوں یومِ آزادی کی تیاری کررہی ہے۔ وہ اپنی اورپوری ٹیم کے جانب سے قوم کوجشنِ آزادی کی بھرپورمبارک باد پیش کرتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ گذشتہ یومِ آزادی ہم نے چیمپئنزٹرافی کیساتھ منایا تھا۔ اگلا جشن

آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی اورٹیم انتظامیہ میگا ایونٹ کی بھرپورمنصوبہ بندی کررہی ہے۔قومی کپتان نے کہاکہ ورلڈکپ انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ جہاں ہم نے چیمپئنزٹرافی جیتی تھی۔ ٹورنامنٹ سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی میگا ایونٹ کے تیاری میں بھرپور مدد دے گی۔ امید ہے کہ ہم قوم کویومِ آزادی پرورلڈکپ ٹرافی کاتحفہ دینے میں کامیاب ہوں گے۔سرفرازاحمد نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن میں بین الاقوامی معیارکااسٹیڈیم تعمیر ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پریہاں بین الاقوامی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

Exit mobile version