Site icon Daira Din Panah – City Portal

سعودی آرامکومیں صنعتی کارپوریشن کی ملکیت سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیاں مسترد

سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو نے سعودی بنیادی صنعتی کارپوریشن (سابک) کی ملکیت کے حصول سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرامکو نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ کمپنی اپنے کاروبار میں توازن قائم کرنے سے متعلق حکمت عملی کے عین مطابق پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بالخصوص مقامی اور عالمی سطح پر ملکیتی حقوق کے حصول کے لیے مختلف مواقع کا جائزہ لے رہی ہے۔بیان کے مطابق سعودی آرامکو اس امر کی تصدیق کرتی ہے کہ سابک میں تزویراتی مفادات کے حصول کے لیے اس

کی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ ابتدائی سطح پربات چیت کر رہی ہے۔کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے اور یہ بات بالکل بھی یقینی نہیں کہ نجی سطح پر رقوم کے بدلے میں سابک کی ملکیت منتقل ہوگی یا نہیں۔اس نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو سابک کے سرکاری حصص کے حصول کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے تاہم اس سلسلے میں قابلِ اطلاق قواعد وضوابط کے مطابق مناسب موقع پر اعلان کیا جائے گا۔

Exit mobile version