Site icon Daira Din Panah – City Portal

سیف علی خان اورکرینہ کپور نے دوسری بار والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی

سیف علی خان اورکرینہ کپور نے دوسری بار والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی جس کے تحت دونوں کے ہاں اگلے بچے کی پیدائش دوسال بعد ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف اور کرینہ نے ایک بار پھر والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کی تصدیق کرینہ کپور نے خود کی ہے۔ بے بو حال ہی میں اپنی دوست امریتا راؤ کے ساتھ بھارتی تجزیہ نگار کومل نہتا کے چیٹ شو میں شریک ہوئیں۔میزبان کومل نے کرینہ سے ان کے دوسرے بچے کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ اور سیف دوسرے بچے کی منصوبہ بند

کررہے ہیں؟ جس کے جواب میں کرینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا جی ہاں بالکل، لیکن ہمارا دوسرا بچہ دوسال بعد ہوگا۔ انٹرویو کے دوران کرینہ نے مزید بتایا کہ انہیں اور سیف کو اپنے بیٹے کیلاڈ اٹھانا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے، چھوٹی سی عمر میں ہی تیمور کووہ شہرت حاصل ہوگئی ہے جو کسی بڑے اسٹار کو حاصل ہوتی ہے۔

Exit mobile version