Site icon Daira Din Panah – City Portal

شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرنے کی تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی جانب
سے تیار کردہ منصوبے کی سو فیصد پیروی کررہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو پسند کرتا ہے اس لیے وہ اس میچ میں ضرور حصہ لیں گے۔
اس سے قبل میڈیا پر انجری کے باعث آفریدی کی میچ میں عدم شرکت سے متعلق خبریں رپورٹ کی جارہی تھیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں ارما اور ماریہ نامی سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ٹی ٹوئنٹی چیریٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا جس میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون مد مقابل ہوں گی۔
ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

شاہد آفریدی اور شعیب ملک دونوں 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن ہیں جبکہ
تھیسارا پریرا بھی سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم کے رکن تھے۔

Exit mobile version