Site icon Daira Din Panah – City Portal

شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم

نواز شریف اور اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے توسیع دی جائے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 27 اگست کو ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز دائر ہیں جب کہ مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک، ایک ریفرنس زیر سماعت ہے۔
سپریم کورٹ نے ریفرنسز مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
احتساب عدالت نمبر ایک کے جج 4 مرتبہ ریفرنسز کی مدت میں توسیع حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے مارچ میں دو ماہ، مئی میں ایک ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع دی گئی تھی
ریفرنسز کی سماعت کے لیے جون میں ایک ماہ اور جولائی میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی۔
سپریم کورٹ نے آخری بار 10 جولائی کو احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی۔

Exit mobile version