Site icon Daira Din Panah – City Portal

صحت بخش یا نقصان دہ خوراک کے بارے میں بتانے والی ڈیوائس تیار

لندن : سائنس کی ترقی کا ایک اور شاہکار تیار ہو گیا، اب لوگ اپنی خوراک کا انتخاب ڈی این اے ٹیسٹ کی بنیاد پر کریں گے۔

برطانیہ کے سائنس دان نے کمال کی ڈیوائس تیار کرلی ہے جو گاہک کو صحت بخش یا نقصان دہ خوراک کے بارے میں ایک لمحے میں بتا دیتی ہے۔

سب سے پہلے گاہک کا ڈی این ڈی این اے ٹیسٹ کیا جاتا ہے، جس کے نتائج کو کلائی پر باندھے جانے والے بینڈ میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔

صارف کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے اس بینڈ کی مدد سے اس کا بار کوڈ سکین کرتا ہے، اگر ”سبز روشنی“ جلے تو وہ چیز صارف کیلئے صحت بخش ہے، اور اگر ”سرخ لائٹ“ ظاہر ہو تو بینڈ پہنے شخص کو وہ چیز کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

Exit mobile version