نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام صوبوں کو عیدالاضحیٰ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کو مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام عملے اور تاجروں کو کرونا ویکسین لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کو منڈیوں میں داخلے کے موقع پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی ہے۔