بین الاقوامی

قیامت کی نشانی! آدمی نے اپنی نوجوان بیٹی سے شادی کر لی

امریکہ میں ایک شخص نے اپنی نوجوان بیٹی کے ساتھ شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 40سالہ بدطینت شخص کا نام ٹریوس فیلڈ گروو ہے جو امریکی ریاست نیبراسکا کا رہنے والا ہے۔ اس نے اپنی سگی 21سالہ بیٹی سمانتھا کرشنر کے ساتھ معاشقہ چلایا اور جنسی تعلق قائم کیااور بعد ازاں اس کے ساتھ گزشتہ سال اکتوبر میں شادی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے ایک ماہ بعد ان کا تعلق منظرعام پر آ گیا اور پولیس نے ٹریوس کو گرفتار کرکے ایڈمز کاﺅنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کر دیا۔ عدالت میں ٹریوس اور سمانتھا دونوں نے اعتراف کر لیا کہ وہ دونوں جنسی تعلق میں رہے اور شادی بھی کی، اگرچہ وہ جانتے تھے کہ وہ سگے باپ بیٹی ہیں اور ان کا جنسی تعلق قانوناً بھی جرم ہے۔

سمانتھا کا کہنا تھا کہ اس کی سوتیلی بہن بھی اس کے باپ سے محبت کرتی تھی اور وہ اپنی اس بہن کی محبت سے حسد کرتی تھی۔ اس نے اپنی سوتیلی بہن کو ہرا کر اپنے باپ کی محبت جیتی اور اس کے ساتھ شادی کی۔ میرے اور میری سوتیلی بہن کے درمیان مقابلہ تھا کہ ہم میں سے پہلے کون اپنے والد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی ہے۔ عدالت نے سمانتھا کو 9ماہ پروبیشن کی سزا سنا دی ہے جبکہ ٹریوس کو 14جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔

Back to top button
Close