Site icon Daira Din Panah – City Portal

ماں نے بیٹے کے قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سیالکوٹ کے علاقے بٹرمیں ماں نے بیٹے کے قتل کا بدلہ لیتے ہوئےمبینہ قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 7 سال قبل نعمان عرف کوڈو نے پروین نامی خاتون کے بیٹے کو قتل کیا تھا، نعمان عرف کوڈو سیشن کورٹ سے سزائے موت کے بعد اپیل کے بعد ہائی کورٹ سے بری ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے تک ننگے پاؤں رہنے کا عہد کر رکھا تھا۔ پروین نے بیٹے اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ کوڈو کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم اپنے گاؤں آیا تو مقتول کی ماں اسے قتل کر کے فرار ہو گئی، پولیس نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version