Site icon Daira Din Panah – City Portal

مذہبی رہنماؤں نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلے کو مسترد کردیا

اسلام آباد : مذہبی رہنماؤں نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو مسترد کردیا۔ مفتی نعیم کہتے ہیں کہ فیصلہ غیرشرعی ہے اعتبار نہ کیا جائے، فاروق القادری نے کہا ہے کہ لاش کو گھسیٹنے کے حوالے سے اختلاف ہے،شریعت میں ایسا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

مذہبی اسکالرز نے جج وقار احمد سیٹھ کی جانب سے پرویز مشرف کی لاش کو گھسیٹنے اور تین دن تک ڈی چوک پر لٹکانے کے سخت ریمارکس کو مسترد کردیا۔ مذہبی اسکالرمفتی نعیم کہتے ہیں کہ مشرف کیس کا فیصلہ اخلاقی اور قانون اعتبار سے انتہائی نامناسب ہے، فیصلہ غیرشرعی ہے اس پر اعتبار نہ کیا جائے۔

مذہبی اسکالر فاروق القادری کہتے ہیں کہ خصوصی عدالت کافیصلہ اسلامی رو سے تشویشناک ہے، شریعت میں ایسا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، شریعت لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتی۔

مذہبی رہنماؤں نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو تشویشناک قرار دیا ہے، اسکالرز کہتے ہیں فیصلے کی تصحیح ہونی چاہیے، ایسے فیصلے نامناسب ہیں۔

Exit mobile version