Site icon Daira Din Panah – City Portal

معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کو دوست ملک چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے

لک پر قرضوں کا بوجھ اور غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی کے باعث پاکستان نے دوست ملک چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے لیا، یہ رقم انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا سے لی گئی ہے
دس ماہ سے پاکستان کے مسلسل گرتے ڈالر ذخائر میں یہ پہلا اضافہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس کا مالی حجم 17 ارب 71 کروڑ ڈالر ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر ذخائر مسلسل کم ہونے سے ادائیگیوں کا توازن بگڑتا جارہا تھا جبکہ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث سو دن میں روپے کی قدر 10 فیصد گرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب اور خلیجی ممالک سے جون میں دو ارب ڈالر ملنے کے روشن امکانات ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا سے کمرشل لون کی مد میں ایک ارب ڈالر اپریل کے آخر میں موصول ہوگئے ہیں، بیس اپریل کو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئے تھے۔

Exit mobile version