Site icon Daira Din Panah – City Portal

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علماء کرام کا تعاون درکار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہت جلد علماء کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومتی کوششوں کامقصد عوام کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے، رمضان کے پیش نظر علماء کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

Exit mobile version