Site icon Daira Din Panah – City Portal

وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ہو جائیں:مہاتیر محمد

ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ کہ جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا

میڈیا ذرا ئع کے مطابق مہاتیر محمد نے بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکہ کے ہاتھوں قتل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھایہ حملہ دہشتگردی کو بڑھاوا دے گا ۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے مسلم ممالک کو بیرونی خطرات سے بچنے کیلئے متحد ہونا چاہیے۔یہ مسلمہ امہ کے لیے بہتر وقت ہے کہ وہ ایک ہوجائیں، ہم اب زیادہ محفوظ نہیں ہیں۔

Exit mobile version