Site icon Daira Din Panah – City Portal

پاکستان کا یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کےمطابق یوم آزادی پر بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی اس اقدام کے جواب میں مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔

Exit mobile version