Site icon Daira Din Panah – City Portal

پبلک وائی فائی استعمال کرنیوالے ہوشیارہوجائیں خطرے کی گھنٹی بج گئی

مشہور زمانہ نارٹن اینٹی وائرس کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ہر چیز مفت نہیں ہوتی اور اس کی کوئی نہ کوئی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔

سی این بی سی کا کہنا ہے کہ پبلک وائی فائی استعمال کرنے کا سب سے بڑا نقصان ڈیٹا ، ٹریفک اور آپ کی شناخت کا پوری طرح بے نقاب ہونا ہے۔بہت سے لوگ پبلک وائی فائی استعمال کرنے کی بری عادت سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ سائبر سکیورٹی کمپنی سیمنٹک کےایک سروے کے مطابق ، 87 فیصد امریکی صارفین پبلک انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرچکے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز 70 فیصد صارفین کے ذاتی ای –میل دیکھے جاچکے ہیں جبکہ 11 فیصد صارفین کی ان لائن بینک معلومات بھی لیک ہو چکی ہیں۔پبلک وائی فائی کنکشن چاہےکتنا ہی محفوظ ہو اگر آپ اس کا استعمال اپنے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر پر کرتے ہیں تو ہیکرز اور ڈیٹا چوری کرنے والے مجرم آپ کی ذاتی معلومات کا پتہ با آسانی لگاسکتے ہیں۔ہیکرز کے پاس ایسے بہت سارے ذرائع ہیں جن کے ذریعے وہ پبلک وائی فائی اکاؤنٹ ناکارہ بنا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق، ہیکرز سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے سب سے اچھا بچاؤ ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این)کا استعمال ہے جو آپ کی ان لائن سرگرمیوں کو خفیہ رکھتا ہے۔ آپ وی پی این کی مختلف ایپس ایپل یا اینڈرائڈ سمارٹ فون پر استعمال کرسکتے ہیں یا سائبر گھوسٹ کی خفیہ سروس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔آپ فائر وال اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی سیٹنگ کے ذریعے بھی اپنے کمپیوٹر اور فون کو ہیکرز سے محفوظ کرسکتے ہیں۔
Exit mobile version