پاکستانکاروبار

پلاٹ یا گھر لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں نیب نے بڑی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف فوری طور پر قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، یہ سوسائٹی کونسی ہے؟جانئ

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل،ڈائریکٹرز اور متعلقہ تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی جی نیب لاہور کی جانب سےانکوائری کی منظوری دی گئی ۔ بورڈاجلاس میں خیابانِ امین ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کی منظوری دی گئی ۔ نیب کو خیابان امین ہائوسنگ انتظامیہ کیخلاف مجموعی طور پر 287 متاثرین کی 221.65 ملین روپے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں ۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد
سلیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے ہائوسنگ سیکٹر میں دھوکہ دہی کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیلئے حکم جاری کیے گئے ہیں اور ہائوسنگ سیکٹر کے تمام متاثرین کو بھرپور انصاف دلوایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ افسران کسی بھی دبائو کو پس پشت ڈال کر تحقیقات میرٹ پر جاری رکھیں۔

جواب دیں

Back to top button