پاکستانصحتمعلومات

یکم اکتوبر 2021ء سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ہی ٹرین پر سفر کرسکیں گے

جبکہ یکم اگست سے اندرون ملک ویکسینیشن کے بغیر فضائی سفر پر  بھی پابندی عائد ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اکتوبر 2021ء سے بغیر ویکسین کے ٹرین کے سفر پر پابندی لگادی، صرف وہی شہری ریل کا سفر کرسکیں گے جنہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی ہوگی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں  ملک بھر اور خصوصاً راولپنڈی اور پشاور میں کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات دی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر 2021ء سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ہی ٹرین پر سفر کرسکیں گے۔

این سی او سی کے اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کئے جانیوالے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر  بھی پابندی عائد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 68 مریض انتقال کر گئے، 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے

Back to top button