علاقائی

احمد یار ہنجرا: موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

ہنجرا خاندان علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلیئے جدو جہد جاری رکھے گا

کوٹ ادو: سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ نا اہل پی ٹی آئی حکومت کی غریب کش پالیسیاں عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہیں۔ جس عوام نے موجودہ حکومت کو ووٹ دئیے آج مہنگائی کے زمانے میں انہی کو ڈبویا جا رہا ہے۔ موجودہ نمائندے ان کے دور کے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگوا کر افتتاح کر نے میں مصروف ہیں۔ حلقہ کی عوام باشعور ہیں شعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجرا ہاٗوس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنجرا خاندان کی عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا ایجنڈا صرف اور صرف اقتدار کا حصول تھا۔

Back to top button