فٹبالکھیل

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

ماسکو(این این آئی)اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔روس کے شہر ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں نے شاندارکھیل پیش کیا اور مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جب کہ ازبکستان نے 6 گول کر کے فائنل اپنے نام کیا۔

ذریعہ
Website

جواب دیں

Back to top button