کرکٹکھیل

افغانستان سے کلین سویپ کے بعد سابق انگلش وکٹ کیپر اسٹیو رہوڈز بنگلہ دیشی ٹیم کے نئے کوچ مقرر

ڈھاکا(آئی این پی ) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سابق انگلش وکٹ کیپر اسٹیو رہوڈز کو کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر د یااور وہ 2020 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔بنگلہ دیشی ٹیم افغانستان کے ہاتھوں 0-3سے کلین سویپ ہونے کے اب نئے کوچ کی نگرانی میں اس شکست کی خفت مٹانے کی کوشش کرے گی۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نئے کوچ کی تلاش میں تھا اور رہوڈز کی تقرری کے ساتھ ہی 8ماہ کا طویل انتظار بھی ختم ہو گیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیری
کرسٹن نے اسٹیو رہوڈز کو کوچ بنانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وہ کوچنگ کے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔ رہوڈز بورڈ حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کی بہتری کے لئے 2 سالہ پلان پیش کیااو بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے باضابطہ طور پر رہوہڈز کو ٹیم کا نیا کوچ بنانے کا اعلان کیا۔ اسٹیو رہوڈز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔

جواب دیں

Back to top button