پاکستان

ان کے کردار کے بغیر یہاں مکھی بھی نہیں اڑتی ، چیف جسٹس نے شہباز شریف کو فوری طلب کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے 56کمپینیز کیس میں شہباز شریف کو طلب لیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شہباز شریف سے پوچھیں کہ وہ عدالت میں کب پیش ہو سکتے ہیں ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ شہبازشریف خود پیش ہوکروضاحت کریں سرکاری افسران کوبھاری تنخواہوں پرکیسےبھرتی کیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کاکمپنیوں میں براہ راست کردار نہیں تھا۔جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ان کےکردار کے بغیر تو یہاں مکھی بھی نہیں اڑتی۔انہوں
ے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت جاری کیں ہیں اور کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب سے پوچھیں کہ وہ کب تک عدالت پیش ہو سکتے ہیں تاکہ ان سے پوچھیں کہ کیسے ملازمین کو اتنی بھاری تنخواہیں دیں ۔ ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی سے بندے لے کر سی ای او لگائے گئے جنہیں 12, 12لاکھ 15،15لاکھ روپے تک تنخواہیں دی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button