انٹرٹینمنٹ

آئیفا ایوارڈ 2018: عرفان خان اور سری دیوی بہترین اداکار قرار

بالی وڈ کے دوسرے سب سے بڑے آئیفا ایوارڈ میں فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے عرفان خان کو بہترین اداکاری اور فلم ’مام‘ کے لیے آنجہانی سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

19 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ(آئیفا) کی تقریب گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہوئی جس میں انیل کپور، رشی کپور سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Back to top button