انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈیز سلمان خان کے ساتھ ریس تھری میں دھوم مچاتی نظر آئیں گی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈیز سلمان خان کے ساتھ فلم ریس تھری میں دھوم مچاتی نظر آئیں گی ۔ دراصل سلمان کے ساتھ فلم کک کے بعد سے جیکلین کے فلمی کریئر کو جو بلندی ملی ہے اس کا آئیڈیا جیکلین کو بھی ہے ٗ اسی لیے وہ ہر جگہ سلمان کے گن گاتے نہیں تھکتیں۔جیکلین فرنینڈنے کہا کہ جب سے وہ انڈیا آئی ہیں سلمان ان کا سب سے بڑا سہارا رہے ہیں اور ان کیلئے انکی فیملی کی طرح ہیں۔ ریس تھری میں سلمان اور جیکلین کے ساتھ انل کپور، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ اور ان
سب سے بڑھ کر بوبی دیول ہیں جو کافی عرصے کے بریک کے بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ فی الحال تو وہ بھی جیکلین کی طرح سلمان کے گْن گاتے نظر آ رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button