Uncategorized

بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے بھی شادی کرلی،خاور مانیکا کی نئی اہلیہ کا نام کیا ہے اور اس وقت انکی عمر کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے تیسری شادی کر لی ، نکاح کی تقریب میں بیٹے اور بیٹیوں سمیت دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق خاورمانیکا کی نئی بیوی کا نام سمیرا آغا ہے اور ان کی عمر 40سال ہے، شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں مانیکا فیملی کے افراد سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب میں شریک خاور مانیکا کے دوست لطیف خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں نکاح کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ خاور مانیکا

نے 10ماہ قبل بشری وٹو کو طلاق دے دی تھی، جو اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ہیں۔

Back to top button