پاکستان

بینک اے ٹی ایم کے بعد موبائل اکاؤنٹ فراڈ بھی سامنے آ گیا

بنک اے ٹی ایم کے بعد موبائل اکاونٹ فراڈ بھی سامنے آ گیا۔سرگودھا میں تھانہ سٹی پولیس نے تاجر کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے تجارتی علاقہ شاہین چوک بلاک 5 کے تاجر نعیم احمد کی گارمنٹس دوکان سے گاہک نے خریداری کر کے 7000 کی رقم اپنے موبائل اکاونٹ سے تاجر کے موبائل اکاونٹ پر منتقل کی جس کا کمپنی کے نمبر 3737 سے رقم کے ریسو ہونے کا مسیج بھی آئی ڈی نمبر کے ساتھ آ گیا لیکن خریدار کے جانے کے بعد جب مزکورہ کمپنی کے افس سے رقم
نکلوانے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ مسیج بوگس ہے ۔ رقم منتقلی کے بعد ڈرا کروا لی گئی ہے ۔اس فراڈ پر تاجر نے پولیس کو اگاہ کر دیا۔ جس پر تھانہ سٹی نے ٹیلی فون صارف کی طرف سے اس نئے انداز فراڈ پر تحقیقات شروع کر دی ہے متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کے بعد یہ دھوکہ دہی اور فراڈ کی انوکھی واردات ہےاس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

جواب دیں

Back to top button