کرکٹکھیل

تحریک انصاف نے چیئرمین پی سی بی سے حساب مانگ لیا اگر حساب نہ دیا گیا تو کیا کریں گے؟نجم سیٹھی کو خبردار کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی سی بھی نجم سیٹھی سے پی ایس ایل کا حساب مانگ لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما جاوید بدر نے نجم سیٹھی کو خط لھا ہے جس میں انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے حساب مانگا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا حساب کتاب آرٹیکل 19اے کے تحت مانگا گیا ۔ پی ٹی آئی رہنما پاکستان سپر لیگ پاکستانی قوم کے پیسوں سے منعقد کیا گیا ۔ تحریک انصا فکے رہنما جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے حساب کتاب نہ

دیا تو کورٹ سے رجوع کریں گے ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ( پاکستان سپر لیگ ) کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ ایک بار پھر زندہ ہوئی تھی جس کی کامیابی کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو جاتا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے تینوں سیزن میں عوام نے خوب بڑھ چڑھ کر اس ایونٹ کو سراہا بلکہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان سپر لیگ پر لگ گئیں ۔ پاکستان سپر لیگ کو بڑی کامیابی تب ملی جب فیلڈنگ کے اعلی معیار کو کے باعث پی ایس ایل دنیا کے سب سے بہترین کرکٹ لیگ قرار دیا گیا تھا ۔

Back to top button