بین الاقوامی

تہران میں مظاہرے، خامنہ ای سے استعفے کا مطالبہ

 یوکرین کے مسافر طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے کے خلاف تہران میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ 8 جنوری کو ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے افراد سمیت 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بعدازاں ایران نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا جس پر حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے معذرت کی گئی۔

ایسے میں ایران کی جانب سے یوکرین کے مسافر طیارے پر حملے کے خلاف تہران میں مظاہرین سراپا احتجاج ہیں اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Back to top button