پاکستان

جب بھی نواز شریف سے متعلق کمنٹس پڑھتی ہوں تو دل کرتا ہے کہ ۔۔خاتون ٹی وی اینکر نے لائیو شو میں سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے حوالے سے کیا کچھ کہہ دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اداروں پر تنقید کے بعد ان کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو سامنے آیا ہے جس کے بعد میڈیا پر تاحال اس پر بحث جاری ہے جبکہ اس حوالے سے سیاسی، عوامی اور صحافتی حلقوں میں بھی نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو پر شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران ہوا جب خاتون اینکر نے نواز شریف اور مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں۔ خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ اب یہ کہتی ہیں کہ ڈان لیکس کے
معاملے پر پرویز رشید کو ہٹایا جانا ایک غلط فیصلہ تھا،ان راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو تعینات کر کے آپ کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟ پہلے آپ لوگ خلائی مخلوق کا نام لیتے تھے ، جب آپ سے پوچھا گیا تو آپ نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کا نام خلائی مخلوق رکھا ہوا ہے۔آپ لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں ، آپ سمجھتے ہیں کہ لوگ آپ کی بات کے پیچھے چھپی اصلیت نہیں جان سکتے ؟خاتون اینکر نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد نے پہلے عدلیہ پر تنقید کے نشتر چلائے ، پھر نیب پر وار کیے اور اس کے بعد اب انہوں نے کہا کہ میرے دل میں بہت سے راز ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں تین مرتبہ وزیراعظم رہا اب چوتھی مرتبہ ان کو وزیر اعظم بننے کا موقع نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ سے نا اہلی آپ کو ہضم نہیں ہو رہی، آپ نہ تو عدلیہ کو مانتے ہیں نہ چیف جسٹس کو مانتے ہیں، آپ اپنی نااہلی کو بھی نہیں مانتے ، تبھی تو آپ جا کر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، مجھے کیوں نکالا، خاتون اینکر نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر بھارت کا دوست ہونے کا الزام بھی عائد کر دیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ نے یہ سب اپنے مودی کی دوستی میں کیا کیونکہ جب پاکستان کا امیج ڈاؤن ہوتا ہے تب بھارت کا امیج اچھا ہو جاتا ہے اسی لیے آپ نے یہ بیان دیا ۔ میں ایک اینکر ہی نہیں بلکہ ایک محب وطن پاکستانی شہری بھی ہوں، اس لیے جب بھی پاکستان کے خلاف کوئی کمنٹس پڑھتی ہوں تو میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے موبائل کی اسکرین توڑ دوں ۔

جواب دیں

Back to top button