پاکستان

جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کا فیصلہ مؤخر کرنیکی درخواست مسترد کرتے ہوئےایسے ریمارکس دے دئیے کہ جان کر سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پریشان ہو جائینگے

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنیکی نواز شریف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دن 12:30پر سنانے کا اعلان کیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے زبانی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کی فیصلہ مؤخر کرنےکی درخواست مسترد کی۔ نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کلثوم نواز کی خرابی صحت کو بنیاد بنا کر ایک ہفتے کیلئے ایون فیلڈ ریفرنس کا

فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل فریقین کے وکلا نے اس درخواست پر دلائل دیے جس کے بعد جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو ایک گھنٹے بعد سنایا گیا ۔ جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آج (جمعہ کو ) ہی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ جن کی درخواست ہے وہ عدالت میں موجود ہی نہیں ہیں۔

Back to top button