اسلامی

حضرت ابوبکرؓ صدیق کا یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم وصال آج 22 جمادی الثانی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 

اس سلسلے میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں جلسے، سیمینار اور اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں جن میں مقررین اور شرکا خلفیہ اول سیدنا  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار کے بیان سمیت اسلام کے لیے آپؓ کی بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں آج کے دن کی مناسبت سے اخبارات میں خصوصی اشاعت اور میڈیا پرخصوصی پروگرامز کا اہتمام بھی  کیا جارہا ہے۔

Back to top button