پاکستان

حکومت نون لیگ کے منصوبوں کا نام بدل کر افتتاح کررہی ہے: رانا ثنااللہ

لاہور:لیگی رہنما نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نون لیگ دور کے منصوبوں کے نام بدل کر عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ وہی ہے جو پاکستان صحت کارڈ نون لیگ نے شروع کیا تھاعمران خان نے نام بدل کر دوباراہ اس کارڈ کا افتتاح کیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسی طرح شفقت محمود نے ایسٹرن بائی پاس لاہور کا افتتاح کر ڈالا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جس سیف سٹی پراجیکٹ کا وزیراعظم نے دورہ کیا وہ بھی شہبازشریف حکومت کا ہی کارنامہ تھا لیکن افسوس حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔اگر منصوبے کو اسکے مندرجات کے مطابق چلایا جاتا تو لاہور اس وقت کرائم فری ہوتا،اس وقت چار ہزار کمیرے خراب ہیں موجودہ حکومت نے اسکا فنڈ کم کیا۔

رانا ثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کی قیادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفاظ کا انتخاب درست کریں،انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ خواجہ برادران،احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف کچھ ہے تو عوام کے سامنے لایا جائے۔

Back to top button