پاکستان

حکومت نے ادویات کی قیمتیں کم کردیں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے دواؤں کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری دی تھی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا تھا کہ کابینہ نے 89 دواؤں کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بہت سی جان بچانے والی دوائیں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کم سے کم 15 فیصد جب کہ زیادہ سے زیادہ 45 فیصد تک کمی کردی گئی ہے، ان میں دل کی مختلف اقسام کے امراض، دماغی امراض، کینسر ،پیٹ کے امراض، بچوں کے بخار، اینٹی بائیوٹیک ،سانس یا دمہ کے مرض کی ادویات شامل ہیں۔

Back to top button