کاروبار

خشک میوہ جات کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور

سکھر : خشک میوہ جات کی قیمتیں تو پہلے ہی آسمانوں سے باتیں کرتی تھیں، لیکن مہنگائی کی لہروں نے اسے  ساتویں آسمان پر پہنچادیا ہے، جی ہاں سرد موسم میں خشک میوہ جات کا استعمال اب غریب اور متوسط طبقے کے لئے خواب ہی بن گیا ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں خشک میوہ جات کا ذکر کچھ معیوب تو لگے گا مگر سرد موسم کی سوغات خشک میوہ جات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے، موسم کے کروٹ بدلنے اور سردی کی دستک کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے اسٹالز تو سج گئے ہیں مگر خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں، شہری جوں ہی ڈرائی فروٹ خریدنے مارکیٹ پہنچے تو قیمتیں سن کر اوسان خطا ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتیں پچھلے سال ہی آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں لیکن اس سال ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، پچھلے سال 1200 کلو فروخت ہونے والے بادام اس سال 2 ہزار روپے کلو، کاجو 1400 سے 2200 روپے کلو، پستے 1600 سے 2400 روپے کلو جبکہ چلغوزے میں سات ہزار روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button