بین الاقوامی

رمضان شروع ہوتے ہی بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا سلوک کیا جانے لگا؟بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،رمضان المبارک کا پہلاعشرہ جاری ہے لیکن بجلی کٹوتی اور پانی سپلائی کی پریشانی سے روزے داروں کو راحت نہیں مل پائی ۔ روزہ افطار کے وقت اور خاص کر سحری کے وقت بجلی کی سپلائی ضرور بند کردی جاتی ہے ۔ ریاست کے کئی مسلم محلوں میں پانی کی ناقص سپلائی سے بھی روزے داروں کو کافی تکلیف اٹھانی پڑرہی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈالی گنج وکھدرا میں عام طور پر پانی کی ناقص سپلائی سے لوگ پریشان ہیں
،اگر آتا بھی ہے تو بہت ہی کم وقت تک ، یا پھر اتنا گندہ اور آلودہ کہ اسے دیکھ کر طبیعت آسودہ ہوجاتی ہے ۔اس کے علاوہ گندگی اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی نکاسی بھی نہیں ہو پارہی ہے ،جس کے سبب نالیوں کا پانی سڑکوں اور راستوں میں آجاتا ہے اور نمازیوں کو مسجد جانا محال ہوجاتا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button