انٹرٹینمنٹ

رنز بنانے کی مشین کوہلی بھی مومی پتلے میں ڈھل گئے ٗمادام ساؤ میوزیم میں مجسمہ نصب

نئی دہلی (این این آئی)کرکٹ کی دنیا میں رنز بنانے کی مشین کوہلی بھی مو می پتلے میں ڈھل گئے۔نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا ٗویراٹ کوہلی کے مومی مجسمے کیلئے نہ صرف کوہلی نے حامی بھرلی ہے بلکہ اْن کے مومی مجسمہ کی تیاری کیلئے مادام تساؤ میوزیم کی ٹیم نے ویراٹ کوہلی سے ملاقات کی اور مجسمہ کے حوالے سے پیمائش بھی لی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق کرکٹر ویراٹ کوہلی کا مومی مجسمہ جلدمنظر عام پر لایا جائیگا جبکہ اپنے مومی مجسمہ کے حوالے سے
ویراٹ نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے ویراٹ کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر،کپل دیو، لیونل میسی سمیت کئی بالی ووڈ و ہالی ووڈ اسٹارز کے مومی مجسمے مادا تساؤ میوزیم میں نصب کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button