کرکٹکھیل

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 4کھلاڑی ہرارے روانہ

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے 4 کرکٹرز زمبابوے روانہ ہوگئے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے انجری سے نجات پانے کے بعد ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے 3کھلاڑی حسین طلعت ، صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی وطن واپس آجائیں گے، جبکہ4کرکٹرز ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے لاہور سے زمبابوے کے روانہ ہو گئے ہیں۔ ان میں بابر اعظم، امام الحق، جنید خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ بابر اعظم کلائی کی وجہ سے ٹیم سے باہر

تھے ۔روانگی سے قبل بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انجری سے مکمل نجات پانے کے بعد ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش ہوں۔ پاکستان کے لیئے دوبارہ رنز بنانے کے لیئے اب انتظار کرنا مشکل ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے میچ 13، 16، 18، 20اور 22جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

Back to top button