کرکٹ

شاہد آفریدی کے گھر 5 ویں بیٹی کی ولادت

پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اور بوم بوم کے نام سے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

‎شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰه تعالیٰ کی لاتعداد رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 4 پیاری بیٹیوں کے بعد  مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے۔شکر الحمد اللّٰه میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں سے شیئر کررہا ہوں۔‎

بیٹی کی پیدائش پر شاہد آفریدی کو ٹوئٹر پر ہزاروں افراد نے مبارک باد دی۔ساتھ ہی صارفین نے ان کی تصویر کو شیئر بھی کیا۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ ہیں جبکہ دیگر بیٹیوں کے نام انشا، عجوا اور اسمارا ہیں۔

Back to top button