پاکستان

صعدہ میں اتحادی فوج کی بمباری سے اہم حوثی لیڈر 14 ساتھیوں سمیت ہلاک

صنعاء(این این آئی)یمن کی صعدہ گورنری میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری میں ایران نواز حوثی ملیشیا کا ایک اہم کماندر اپنے14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ادھر یمن کی آئینی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔غیرملکی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں سرگرم عرب اتحادی طیاروں نے کتاف کے محاذ پر العقیق میں وادی سلبان کے مقام پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حوثیوں کا اہم کمانڈر اور اس کے 14 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق کتاف ڈاریکٹوریٹ میں عرب اتحادی فوج
کی معاونت سے سرکاری فوج تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اتحادی فوج کے طیاروں نے وادی سلبان میں حوثیوں کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ گودام تباہ کردیے ۔ادھر یمن کی آئینی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ایک بیان میں یمنی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی اور بحری اطراف سے مدد کے بعد فوج تیزی کے ساتھ الحدیدہ بندرگاہ میں کارروائی شروع کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button