کرکٹکھیل

فخر زمان نے وہ کام کر دکھایا جو آج تک کوئی بھی پاکستانی بلے باز نہ کر سکا، فخر پاکستان کا ایسا ریکارڈ کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

فخر زمان ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے چھٹے بلے باز بھی بن گئے۔ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014 میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں شاندار اننگز کھیل کا یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 237

رنز ناٹ آؤٹ، بھارت کے ورندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔

Back to top button