انٹرٹینمنٹ

فلم پدماوت شنگھائی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ کو 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ رواں سال 25جنوری کو ریلیز کی گئی جسے بے حد پسند کیا گیا اور اب اس فلم کو 16جون سے منعقد ہونے والے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے جو 25جون تک جاری رہے گا اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلم کے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے باقاعدہ انتخاب پر خوشی کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ابھی بھی فلم کیلئے پسندیدگی جاری ہے ۔فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button