پاکستان

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ،مسلم لیگ (ن) کے وفد کی بلاول ہاؤس آمد، پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ،بڑے اقدام پر اتفاق کرلیاگیا

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے وفد نے ہفتہ کوبلاول ہاؤ س کراچی پہنچ کر پیپلز پارٹی رہنماو ں سے ملاقات کی۔ملاقات میں ن لیگ کے رہنماؤ ں نے 9 جولائی کو کراچی میں عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ شامل تھے دونوں رہنماں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور راشد ربانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی

صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورن لیگ کی جانب سے 9 جولائی کو کراچی میں عام انتخابات ضابطہ اخلاق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی اور اے پی سی کی دعوت کو پیپلز پارٹی نے قبول کرلیا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس نواز لیگ کی میزبانی میں منعقد کی جائے گی۔ دوسری پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو شرکت کریں گے ۔نواز لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا اچھا ہے ہم ضرور شرکت کریں گے ۔

Back to top button