پاکستان

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

پاکستان میں عید الاضحی کا چاند نظر آگیا ہے، کل یکم ذی الحجہ ہوگی جبکہ عیدالاضحی22 اگست کو ہوگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمانمحکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عید الاضحی کا چاند نظر آگیا ہے، کل یکم ذی الحجہ ہوگی جبکہ عیدالاضحی 22 اگست کو ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا تھا،حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی،سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

Back to top button