پاکستان

ملک کو خسارے اور قرضوں کی دلدل میں ہم نے نہیں دھکیلا بلکہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ مسلم لیگ ن نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 100 روزہ پلان دینا نگران حکومت کا کام ہے،ملک کو خسارے اور قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والے دھرنانیازی کو قذافی سٹیڈیم میں کلرک کی نوکری بھی نہیں ملے گی،تحریک انصاف نے ’ ’را ،،اور’’این ڈی ایس،، کے اشاروں پر ناچنے والوں کوساتھ ملانے کا اعلان کرکے اپنی حب الوطنی کا پول کھول دیا ہے،ہم پورے30 روزے رکھیں گے اور پانچ سالہ پلان دیں گے۔ تحریک انصاف کے اعلان کردہ100 روزہ پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی

وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ سی پیک کے دشمنوں کے منہ سے سی پیک کی بہتری کی بات جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی سیاست کا تسلسل ہے،جو لوگ اپنے گھر کو نہیں سنبھال سکتے،گدی نشینی کیلئے بھائی کا بھائی دشمن بن جائے ،ایسے لوگ پہلے انتشار پھیلاتے اور پھر شارٹ کٹ کے چکر میں اقتدار کی طرف منہ کرکے کھڑے رہتے ہیں،شاہ محمودقریشی کبھی یوسف رضا گیلانی نہیں بن سکتے،یہ لوگ پہلے فیصلہ کریں کہ ان کا وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا؟شاہ محمود قریشی،عمران نیازی،اسد عمر یا پھر کوئی اور ؟پی ٹی آئی میں سارے لوٹے اکھٹے کئے جارہے ہیں اور لوٹوں کی سنچری مکمل کرکے نااہل ترین شخص سے سنچری پلان کا اعلان کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے 2013 کا الیکشن جیتنے کے بعد کبھی اپنے حلقے کا رخ ہی نہیں کیا،بنی گالہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ دینے والے اورشیشے کے محلوں میں رہنے والے کچے جھونپڑوں اور کچی آبادیوں کے مکینوں کے دکھ درد کیا جانیں؟اسدعمر خسارے اور قرضوں کی بات ضرور کریں لیکن قوم کو یہ بھی بتادیں کہ اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور وہ خود ہیں جنہوں نے دھرنے دیکر اور قومی شاہراہیں جام کرکے ملکی معیشت کو بھاری اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اسد عمر جرات پیدا کرکے ترقی کی بات بھی کرتے کہ سب سے زیادہ ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی،موٹروے،میٹرو بس،میٹرو اورنج لائن ٹرین جیسے عظیم الشان منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے،ہسپتالوں،سکولوں ،کالجوں اور سڑکوں کے جال بچھائے گئے،نواز شریف کے دور میں ہی ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیازی اور100 لوٹے ملکر بھی مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکتے، پانچ سال سے امپائر کی انگلی اٹھنے کا نتظار کرنیوالے دھرنا خاں کے نصیب میں رو نا دھونا لکھا ہے ، لو ٹوں اور مفاد پرستوں کو ساتھ ملا کر نیازی نے پی ٹی آئی کے کا رکنوں کے ساتھ بھی مذاق کیا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ، 2018کے عام انتخابات میں ملک کے غیور عوام اس جماعت کو ووٹ دینگے جس نے ملک سے اندھیرے اور دہشت گردی ختم کرکے ملک امن قائم کیا،روشیناں بحال کیں، پاکستان کوترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔ چوہدری عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام پی ٹی آئی کی قیادت کے منفی سیاست کے ایجنڈے کو سمجھ چکے ہیں،نئے صوبوں کا نعرہ لگاکر ووٹ لینے کیلئے عوام کو جھانسہ دینے والے پہلے کیا کرتے رہے ہیں جتنی پارٹیاں ان لوگوں نے بدلی ہیں اتنے صوبے کیوں نہیں بناسکے؟ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن مین مسلم لیگ(ن) دوتہائی اکثریت سے کا میاب ہو گی

جواب دیں

Back to top button